امیر پنجاب احمد نواز انجم کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

پیرس (اے کے راؤ) تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم کے چھوٹے بھائی حق نواز کی وفات پرمنہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز وڑائچ، جنرل سیکرٹری بلال اپل، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد، صدر منہاج میڈیا یورپ راؤ خلیل احمد اور جنرل سیکریٹری نوید احمد اندلسی، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم خان، صدر پی اے ٹی طارق چوھدری، جنرل سیکریٹری سہیل بٹ، صدر شوریٰ چوھدری محمد سعید اور دیگر عہدیداران نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر ان کے درجات بلند کرے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور گزشتہ صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top